خیبر پی کے، جوڈیشل اکیڈمی کے ایف ایم ریڈیو میزان کا آغاز

Mar 31, 2013

لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) خیبر پی کے میں جوڈیشل اکیڈمی کے زیرانتظام پاکستان کے پہلے ایف ایم ریڈیو سٹیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایف ایم ریڈیو کا مقصد قانونی مسائل پر پروگرام پیش کرنا اور لوگوں کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے آگاہ کرنا ہے۔ پاکستان میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا ایف ایم ریڈیو سٹیشن ہے جس کا نام ریڈیو میزان رکھا گیا ہے۔ یہ چینل اپنی نشریات سہ پہر تین بجے سے شام چھ بجے تک پیش کرتا ہے۔ ریڈیو میزان کے سٹیشن ڈائریکٹر ایک سیشن جج عامر نذیر ہیں جنہیں صحافت کا بھی تجربہ ہے۔ انہوں نے بی بی سی کو بتایا اس ایف ایم سٹیشن کا بنیادی مقصد عام لوگوں کو ان کے قانونی اور بنیادی انسانی حقوق سے آگاہی دینا ہے۔

مزیدخبریں