لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ غنڈ ہ سٹائل کی بجائے سبق آموز فلمیں بنا کر فلم انڈسٹری کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے‘ فلاحی کاموں میں حصہ لینے سے دل کو جو سکون ملتا ہے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ شوبز سرگرمیاں اپنی جگہ میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ انسانیت کی فلاح کیلئے بھی کچھ نہ کچھ ضرور کروں ۔ اسی مقصد کے تحت میں غریبوں اور مسکینوں کیلئے کچھ نہ کچھ کرتا رہتا ہوں۔ جس سے میرے دل کو وہ سکون ملتا ہے کہ میں اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہاکہ فلم انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے۔ اسے غنڈہ سٹائل کی فلموں سے سہار ا نہیں دیا جا سکتا۔