لندن (پ ر) مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل نے کہا ہے کہ پاکستان کو لٹیروں نے معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ انتخابات میں قوم کو ووٹ کا استعمال دانشمندی سے کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں پارٹی عہدیداروں شاکر قریشی‘ عبدالرحمان وردگ‘ شاہد اعوان‘ چودھری اکبر‘ علی زیب‘ بدر انیس سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ زبیر گل نے مزید کہا کہ ملک کے اہم ترین الیکیشن میں پارٹی کے تمام ارکان کو ملک کے اندر کردار ادا کرنا ہو گا۔ ملک و قوم کا مستقبل مداریوں‘ کھلاڑیوں اور اناڑیوں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔
ملک و قوم کا مستقبل مداریوں‘ کھلاڑیوں کے حوالے نہیں کیا جا سکتا: زبیر گل
Mar 31, 2013