”ڈاکٹر نذیر قیصر صحیح معنوں میں اقبال کے مرد فکر و عمل تھے“

Mar 31, 2013

لاہور (پ ر) ڈاکٹر نذیر قیصر نے اقبال کے فلسفے کو عملی طور پر دیکھا، اپنایا اور ان کی تعلیمات کو عام کیا۔ وہ صحیح معنوں میں اقبال کے مرد فکر اور مرد عمل تھے۔ موصوف نے جہالت، مایوسی کے اندھیروں میں چراغ روشن کئے۔ ان کی زندگی جدوجہد کا عملی نمونہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اقبال فورم انٹرنیشنل کے زیراہتمام معروف دانشور اور اقبال شنانس ڈاکٹر نذیر قیصر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے کرنل محمود الحسن، شہزاد قیصر، سہیل عمر، پروفیسر محمد علی و دیگر نے خطاب میں کیا۔ صدارت کرنل محمود الحسن جبکہ میزبانی کے فرائض ڈاکٹر شہزاد قیصر نے انجام دیئے۔ مصور اسلم کمال نے اقبال کے اشعار پڑھے۔

مزیدخبریں