کراچی(اے پی اے )ایف بی آر کی جانب سے چائے پر سیلز ٹیکس بڑھانے سے اس کی قیمت میں 80 روپے فی کلو تک اضافہ ہو چکا ہے۔ پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے چیئرمین حامد خواجہ نے بتایا کہ گذشتہ ماہ 28فروری کو چائے کی درآمد پر سیلز ٹیکس 5 سے بڑھا کر 16 فیصد کرنے سے چائے کی درآمدی لاگت میں اضافہ جس کے باعث یہ فی کلو 80 روپے مہنگی ہوگئی۔حامد خواجہ کے مطابق سیلز ٹیکس میں اضافے کے باعث اس کی اسمگلنگ بڑھ جانے کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے ٹیکس میں اضافے کے فیصلے پر چائے کے درآمد کنندگان سے مشاورت تک نہیں کی۔
سیلز ٹیکس میں اضافہ سے چائے 80 روپے کلو مہنگی
Mar 31, 2013