الیکشن کمیشن کےمطابق امیدوارآج آخری روزشام چاربجے تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک پانچ ہزارسات سو تئیس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں جبکہ دوہزار پانچ سوچھیالیس سے زائد امیدواروں کی سکروٹنی کا ابتدائی مرحلہ مکمل کرکے انکے کاغذات متعلقہ ریٹرننگ افسران کو بجھوا دیئے گئے ہیں،الیکشن کمیشن کےمطابق ابتک قومی اسمبلی کے سات سواٹھاون اورصوبائی اسمبلی کی پندرہ سو اٹھاسی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کی نشتوں پربھی ابھی تک ایک سوپینتس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کو جوں جوں کاغذات نامزدگی موصول ہورہے ہیں ان کی تفصیلات نیب،ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور نادرا کو جانچ پڑتال کے لیے بھیجی جارہی ہیں،تاہم جانچ پڑتال کا باقاعدہ آغاز یکم اپریل سے ہوگا جو 7روز جاری رہے گا اور کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کا حتمی فیصلہ بھی ریٹرننگ افسران ہی کریں گے۔ کاغذات منظوریامسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 8 سے 10 اپریل تک کی جا سکیں گی۔ الیکشن کمیشن نے واپڈا، پی ٹی سی ایل ، این ٹی سی اورمحکمہ گیس کو خط بھی لکھ دیے ہیں کہ نادہندگان کی فہرست 48 گھنٹوں میں فراہم کی جائےتاکہ عام انتخابات میں حصہ لینےوالے امیدواروں کی اسکروٹنی کی جا سکے ،پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختون خوا ہاؤس سے بھی تمام نادہندگان کی فہرست مانگی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے امیدواروں کےکاغذات نامزدگی اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
ملک بھرمیں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، اب تک پانچ ہزارسات سو تئیس سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔
Mar 31, 2013 | 14:50