ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بندوق کے زور پر کوئی امیدوار نہیں جیت سکتا، اس دفعہ وہی امیدوار جیتے گا جس کو ووٹ ملیں گے۔افضل خان نے کہا کہ انتخابات کے دوران اسلحے کی نمائش کرنے والوں کو جیل بھیج دیں گے، الیکشن کمیشن نے ملک کے بعض علاقوں میں امیدواروں کی جانب سے جلوسوں کی شکل میں اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ریٹرننگ افسران کو حکم دیا ہے کہ اسلحہ کی نمائش کر نے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان کے کاغذات بھی مسترد کیے جائیں ۔ دوسری جانب کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت جلوس ساتھ لانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے.