محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کردی،مالاکنڈ،،ہزارہ ڈویژن کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے.

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک رہے گا،جب کہ کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرہلکی بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک رہا تاہم کشمیرمیں بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوئی،گڑھی دوپٹہ چھ اورراولا کوٹ میں چار ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،سبےسے کم درجہ حرارت استورمیں ایک سینٹی گریڈ رہا،جب کہ چھور اور شہید بےنظیر آباد میں سینتیس سنیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،گزشتہ روز اسلام آباد میں پولن کی مقدار پانچ ہزار دوسواکانوے فی مکعب میٹرریکارڈ کی گئی.

ای پیپر دی نیشن