مکرمی! میں آپ کے روزنامے کے ذریعے یہ بات واضح کرنا چاہتی ہوں کہ جیسا کہ اہل مغرب سے درآمد شدہ جو تہوار ہمارے ہاں منائے جاتے ہیں ان میں سے ایک اپریل فول بھی ہے جو یکم اپریل کو ایک دوسرے کا مذاق اڑا کر اور بے وقوف بنا کر منایا جاتا ہے اور اسے ہلکے پھلکے مزاح کا نام دیا جاتا ہے مگر حقیقت میں یہ جھوٹ اور دھوکے کا پلندہ ہے اسلامی ایک فطری مذہب ہے سچا اور جائز مزاح اس کے ضابطہ حیات میں بھی مستحسن ہے۔ لیکن اس طرح کے بے ہودہ اور جان لیوا مذاق کی اسلام ہر گز اجازت نہیں دیتا۔ اور ہر سال اپریل فول کے موقع پر مذاق کے طور پر بولے گئے جھوٹ کے کئی ہولناک نتائج و واقعات ہمارے سامنے آ چکے ہیں۔ لہذا میں آپ کی وساطت سے پوری پاکستانی عوام سے گزارش کرتی ہوں کہ اس دن اپریل فول منانے سے اجتناب کریں تاکہ ملک میں جھوٹ‘ دھوکہ اور غیر سنجیدگی کو فروغ دینے سے گریز کیا جا سکے۔ (جویریہ شاہنواز مانسہرہ )
”اپریل فول مغربی تہوار“
Mar 31, 2014