طالبان حملوں کے باوجود انتخابی مہم جاری، لوگ رجسٹریشن کرا رہے ہیں: افغان حکام

کابل (اے ایف پی) افغانستان میں صدارتی الیکشن کی ووٹنگ میں صرف 6 روز رہ گئے۔ طالبان کے حملوں کے باوجود لمبی لمبی قطاریں لگی ہیں اور امیدواروں نے مہم بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔ ایک ووٹ وارث سعادات نے کہا ہمارا ووٹ ذمہ داری ہے، لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اور یہ ووٹ کے ذریعے ہی آئے گی اور لوگوں کا ووٹ کے اندراج کیلئے آنا طالبان کے حملوں کا جواب ہے۔ ایک دکاندار نے کہا اگر میں مارا بھی جائوں تو ووٹ ڈالنے ضرور جائوں گا۔ الیکشن کمشن کے ذرائع کے مطابق 3.7 ملین ووٹرز نے اندراج کرایا ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے بھی کہا کہ شہری صدارتی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کا حق چاہتے اور کافی جوشیلے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...