اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کا مشترکہ اجلاس 3 اپریل کو لاڑکانہ میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ اجلاس میں حکومت‘ طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات بلاول بھٹو کی پنجاب آمد اور ان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط‘ پیپلز پارٹی کی ملک بھر میں تنظیم نو‘ سعودی عرب سے پاکستان کو ملنے والے ڈیڑھ ارب ڈالر سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے 4 اپریل کے بعد پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرنے کا بھی فیصلہ کر سکتی ہے۔