شارجہ (اے این این) شارجہ کے ڈبلیو ولسن ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر قیس عبداللطیف زبیری نے کہا ہے پرویز مشرف کی والدہ کی حالت تشویشناک ہے کہیں اور منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ ولسن ہسپتال سے جاری بیان میں انہوں نے کہا پرویز مشرف کی والدہ زرین مشرف کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے ان کا علاج ہسپتال کی آئی سی یو میں رکھ کر ہی کیا جائے گا۔ انہیں ڈسچارج کرنے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ زرین مشرف کی بیماری کی وجہ ان کی ضعیف العمری ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ذرائع اے پی ایم ایل کا کہنا ہے مشرف ڈاکٹرز سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ پرویز مشرف کی والدہ کیلئے ہسپتال میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات ہیں۔ مشرف کی والدہ کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہیں چند روز آئی سی یو میں رکھا جائے گا۔