لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان ٹیکس ایڈوائزر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سیمینار میں مقررین نے کہا کہ 36لاکھ کے قریب ٹیکس ریٹرن جمع کروانے والے افراد میں صرف 15لاکھ ٹیکس ادا کررہے ہیں ،سیاسی پشت پناہی اور بیورو کریسی کی کرپشن کے باعث سالانہ اربوں روپے کے ٹیکس کانقصان اٹھانا پڑرہاہے،پاکستان ٹیکس ایڈوائزر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جاوید اقبال قاضی ،صدر میاں عبدالغفار ، ذوالفقار خان، کمشنر شہزاد محمود گوندل ، محمد اجمل خان ،اے ایس جعفری ، خواجہ ریاض ،عامر خان ،شاہد عمر خان ،محمد فاروق شیخ ،عمران بٹ ،افضال ہاشمی ،صدیق چوہدری ،اعجاز جعفری سمیت دیگر نے کہا کہ ٹیکس پیئرز کوپینلٹی نوٹسز کے ذریعے بہت تنگ کیا جاتاہے جبکہ ٹیکس چوروں سے کوئی پوچھنے والا نہیں ،محمد اجمل خان ،جاوید اقبال قاضی ،خواجہ ریاض احمد نے کہا کہ موجود ہ ٹیکس پیئرز کیخلاف جرمانے اور پینلٹی نوٹسز فی الفور ختم کیے جائیں،منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں روپے کاٹیکس بچایا جارہاہے اور منی لانڈرنگ کیخلاف ٹھوس اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں۔
سیاسی پشت پناہی کے سبب سالانہ اربوں روپے کی ٹیکس چوری ہو رہی ہے: جاوید قاضی
Mar 31, 2014