ریاض (این این آئی) سعودی شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز اپنے ولی عہد دوم مقرر کئے جانے کے جاری کئے گئے شاہی فرمان کی اطاعت کا آج اعلان کریں گے۔ اس سلسلے میں ایک شاہی تقریب منعقد ہو گی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے شاہی دربار نے فرمانرواشاہ عبداللہ کی سفارش پر شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کو نائب ولی عہد مقرر کرنے کا حکم صادر کرتے ہوئے اس امر کی تصدیق کی کہ شہزادہ مقرن ولی عہد شہزادہ سلمان کے جانشین ہوں گے ۔اس سے قبل شہزادہ مقرن 2005ء سے 2012 ء کے دوران وہ سعودی انٹیلی جنس کے سربراہ رہ چکے ہیں۔
شہزادہ مقرن آج پروقار تقریب میں شاہی فرمان کی اطاعت کا اعلان کرینگے
Mar 31, 2014