خواہش ہے پاکستان اور بھارت میں دوریوں کے بجائے قربتوں کے رشتے قائم ہو جائیں: الطاف حسین

 ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان جتنی زمینی قربت ہے‘ ذہنبی طورپر اتنی ہی دوریاں ہیں۔ میری دعا اور خواہش ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان نفرتوں اور دوریوں کے بجائے محبت اور قربتوں کے رشتے قائم ہو جائیں۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب لال قلعہ گرائونڈ  عزیرآباد میں ایم کیو ایم کے ادبی شعبہ ’’گہوارہ ادب‘‘ کے زیراہتمام منعقدہ عالمی مشاعرہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ عالمی مشاعرہ ممتاز قومی شاعر محسن بھوپالی مرحوم کی یاد میں منعقد  کیا گیا تھا۔  دونوں ملکوں کی سوچوں کے درمیان اتنی تخلیاں پیدا کر دی گئی ہیں کہ ہم پڑوسیوں کے ساتھ رہنے کے آداب تک بھول گئے ہیں۔  دونوں ممالک کے درمیان امن‘ پیار اور محبت چاتا ہوں‘ دوستی اور امن و آشتی چاہتا ہوں۔ الطاف حسین نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان امن و آشتی  کے فروغ کیلئے شعراء اور فنون لطیفہ کے لوگوں کو چاہئے کہ وہ ادبی محفلوں کا زیادہ سے زیادہ انعقاد کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...