لندن (نیٹ نیوز) پھلوں کی ملکہ سٹرابری کا استعمال جلد کی قدرتی دلکشی اور چمک میں اضافہ کرتا ہے۔ برطانوی تحقیق کے مطابق سٹرابری میں پائے جانے والے اجزاء انسانی جسم میں موجود زائد چکنائی کو ختم کرنے کا باعث بنتے ہیں ساتھ ہی اس میں موجود فائبرز کیلیوریز کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ سٹرابری کا باقاعدہ استعمال یادداشت بھی بہتر بناتا ہے۔