گھوٹکی (نیٹ نیوز) گھوٹکی میں نامعلوم افراد نے ماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگا دی،12 سالہ بیٹی دم توڑ گئی۔ متاثرہ خاندان کی درخواست پر سیشن کورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ گھوٹکی کے علاقے کھینجو میں ظالم افراد نے سفاکی اور بربریت کی انتہا کردی۔ دستکاری کا سامان فروخت کرنیوالی خاتون کو اسکی بیٹی سمیت اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور اسکے بعد آگ لگا دی۔ بیٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ماں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ہوش میں آئی تو اس نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق انہوں نے ایک گھر میں پناہ لی تو گھر کے مالک نے نشہ آور چیز کھلا کر 12 سالہ بیٹی اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور ثبوت مٹانے کیلئے جھونپڑی کو آگ لگادی۔ ڈی ایس پی گھوٹکی نے بتایا عدالت نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انکا کہنا تھا یہ واقعہ دو ماہ پرانا ہے اس دوران ان کے پاس کوئی مدعی نہیںآیا۔
گھوٹکی: نامعلوم افراد نے زیادتی کے بعد آگ لگا دی‘ بیٹی جاں بحق‘ ماں بے ہوش
Mar 31, 2015