بارش،ژالہ باری، آسمانی بجلی، دیوار، چھت گرنے سے خاتون سمیت 2 جاں بحق ،6 زخمی

لاہور (نامہ نگاران + خبرنگار) کئی شہروں میں بارش، ژالہ باری، آسمانی بجلی، چھت گرنے، خاتون سمیت 2 جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ چک امرو میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ سیالکوٹ ضلع بھر میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ پر کاشت گندم بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ گجرات کے علاقہ چک سادہ میں ڈیرہ پر سویا ہوا 60 سالہ شخص غلام حسین آسمانی بجلی گرنے سے بری طرح جھلس گیا ہسپتال داخل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گیا۔ بھمبر روڈ پر کچے مکان کی دیوار گرنے سے 2 بچے علی رضا اور شمائلہ کھیلتے ہوئے ملبہ گرنے سے زخمی ہوگئے۔ کنجاہ گوندل میں محنت کش کا بارشوں کے باعث کچا مکان گرگیا گھریلو سامان تباہ ہوگیا۔ علاوہ ازیں نارنگ منڈی میں شدید بارش کے باعث نارنگ منڈی اورگردونواح میں ندی نالوں میںطغیانی آگئی نالہ ڈیک بپھرگیا جبکہ شدید بارش کے باعث گندم کی فصل کو نقصان پہنچا۔ نشیبی علاقے زیرآب آگئے رحمان پارک کینال پارک اور یونس پارک کے علاقہ میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، ہزاروں شہریوںکو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔ علاوہ ازیں اسلام آباد سے آن لائن کے مطابق محکمہ موسمیات نے ماہ اپریل میں شدید بارشوں، ژالہ باری اور تیز آندھیاں چلنے کی پشین گوئی کی ہے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ گندم کٹائی کے موسم میں اس غیریقینی موسمیاتی تبدیلی سے فصلیں تباہ ہو سکتی ہیں۔ علاوہ ازیں اتوار اور سوموار کی درمیانی شب رات خراب موسم کی وجہ سے دبئی اور دوحہ واپس جانے والی دو پروازیں 7 اور 12 گھنٹوں کے بعد لاہور ائرپورٹ پر لینڈ کرسکیں۔ امارات ائرلائنز کی پرواز نے دو بجے رات لاہور لینڈ کرنا تھا۔ لاہور سے پہلے کراچی اور وہاں سے دبئی چلی گئی۔ پرواز سوموار کو ڈھائی بجے لاہور لینڈ کی اور ساڑھے چار بجے دوبئی واپس گئی۔ قطر ائرلائنز کی پروازوں نے دو بجکر 10 منٹ پر لینڈ کرنا تھا، واپس دوحہ چلی گئی اور صبح نو بجے لاہور ائرپورٹ پر اس نے لینڈ کیا مگر لاہور لینڈ کرنے کے بعد طیارے کا عملہ آرام کیلئے ہوٹل چلا گیا اور پرواز رات سوا گیارہ بجے دوحہ روانہ ہوئی۔ علاوہ ازیں کراچی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 204 شام ساڑھے پانچ بجے کی بجائے سوا سات بجے لاہور پہنچی۔ جبکہ پی کے 306 رات پونے 9 بجے کی بجائے سوا دس بجے کراچی سے لاہور پہنچی اور پی کے 307 کراچی کیلئے سوا گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ ھنگو سے آن لائن کے مطابق  لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ میروبک میں بارشوں کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق دو خواتین اور ایک بچے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ میروبک میں  شدید بارشوں کی وجہ سے میاں جان کی گھر کی چھت گرنے سے ایک خاتون زوجہ میاں ولی خان جاں بحق جبکہ دو خواتین اورایک بچے سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ علاوہ ازیں  نالہ لنگ میں طغیانی، گاڑی ریلے میں بہہ گئی،  ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور  محمود نے  چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔  وادی تیراہ سے آنے والے ریلے  نے دو گھر  تباہ کر دئیے،

ای پیپر دی نیشن