اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) یمن میں پاکستان کی مسلح افواج کا امن بریگیڈ تعینات کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کردی گئی ہے۔ شاہد اورکزئی کی درخواست میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ امن بریگیڈ کو جنگ میں مصروف متحارب قوتوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرنے کے ساتھ ساتھ بیرونی فضائی جارحیت کو روکنے کی ہدایت کی جائے پاکستان کا پرچم مسلمانوں کیلئے بلا تفریق امن کا پرچم ہونا چاہئے۔
یمن میں پاکستانی فوجیوں کا امن بریگیڈ تعینات کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست
Mar 31, 2015