اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھا ہے۔ خورشید شاہ نے وزیراعظم کو جوڈیشل کمشن کے قیام پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمشن کا قیام خوش آئند اور ملکی مفاد میں ہے۔ پیپلز پارٹی نے شروع سے ہی محاذ آرائی کی سیاست کو مسترد کیا۔ غیر سیاسی اور غیر جمہوری اقدامات کسی طور پر ملکی مفاد میں نہیں۔ افسوس ہے دھرنا ختم ہونے کے بعد حکومت کی انتخابی اصلاحات پر توجہ کم ہو گئی۔ انتخابی اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے۔