الطاف طارق عظیم‘ زہرہ شاہد‘ ولی بابر کے قاتل ہیں: شیریں مزاری کا الزام

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیریں مزاری نے الزام لگایا ہے کہ کراچی کی تباہی میں الطاف حسین کا بہت بڑا ہاتھ ہے، وہ ولی خان بابر ، طارق عظیم ، زہرہ حسین شاہد کے قاتل ہیں، قوم الطاف حسین کی دہشتگردی کے خلاف کھڑی ہوچکی ہے، وقت آگیا ہے کہ الطاف حسین قوم کو حساب دیں۔ اپنے بیان میں شیریں مزاری نے کہاکہ الطاف حسین سیاست چھوڑ کر فلم میں ولن کا کردار کریں،وہ جو زبان قوم کی مائوں اوربیٹوں کیلئے استعمال کرتے ہیں وہ شرمناک ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی میرپورآزاد کشمیرکی طرح نائن زیروسے بھی ضمنی انتخاب جیتے گی اور کراچی کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنائے گی،کراچی سے ظلم کی تاریک رات ختم ہونے کو ہے،تاجروں اور صحافیوں کو دھمکیاں ملنا ایم کیو ایم کا طرہ امیتاز ہے۔شیریں مزاری نے سوال کیا کہ نائن زیروا ٓپریشن کے بعدٹارگٹ کلنگ کاخاتمہ کس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ایم کیو ایم ’’سٹیٹس کو‘‘ جماعت ہے۔ الطاف حسین کی آمرانہ سوچ انہیں پارٹی سے الگ نہیں ہونے دیتی۔ تحریک انصاف نے خیبر پی کے سے بھتہ خوری کا خاتمہ کردیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...