قطر سے ایل این جی کی خریداری کا معاہدہ 8ڈالر ایم ایم بی ٹی یو پر ہو گا: شاہد خاقان

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قطر سے ایل این جی کی خریداری کا معاہدہ 8ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر کیا جائے گا جبکہ 15اپریل سے 200ملین مکعب فٹ یومیہ ایل این جی آنا شروع ہو جائے گی جو مئی میں بڑھ کر 325ملین مکعب فٹ اور دسمبر میں 400ملین مکعب فٹ یومیہ ہو جائے گی ایل این جی کی قیمت برینٹ آئل مارکیٹ سے منسلک ہو گی، پی ایس او کی ٹیم ایل این جی خریداری معاہدے پر دستخطوں کیلئے یکم اپریل کو قطر پہنچے گی، ایل این جی کی درآمد سے بجلی کی پیداوار 10فیصد بڑھ جائے گی جبکہ بجلی کی لاگت میں 30کروڑ ڈالر سالانہ کی بچت ہو گی، اگر بھارت ہمیں قطر کے مقابلے میں سستی ایل این جی فراہم کرنا چاہتا ہے تو ہم خریدنے کیلئے تیار ہیں، سی این جی سٹیشن اپریل سے ہفتے میں دو روز کھولے جانے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا پر آنے والی خبروں کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں بے چینی پیدا ہوتی ہے، ملک میں آٹھ سال سے ایل این جی لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان میں 50 فیصد توانائی گیس سے پیدا ہوتی ہے ۔بھارت 2003ء سے 14ملین ٹن ایل این جی سالانہ درآمد کر رہا ہے جبکہ انہوں نے بھی ایل این جی کی قیمت کو برینٹ آئل مارکیٹ سے منسلک کر رکھا ہے۔بجلی کے شعبہ کو ایل این جی کی فراہمی سے 350میگا واٹ اضافی بجلی پیدا ہو گی، جو پلانٹ مہنگے ایندھن پر نہیں چل سکتے تھے وہ بھی اب چلیں گے جس کے نتیجے میں بجلی کی پیداوار میں 10فیصد اضافہ ہو جائے گا جبکہ بجلی کی لاگت میں 30کروڑ ڈالر کی بچت ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...