وہاڑی(نامہ نگار)دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر سعودیہ پلٹ خاوند نے والدہ اور بھائیوں سے ملکر بیوی کو جلتی آگ میں پھینک دیا جس سے خاتون کاچہرہ اور بازو جل گئے جبکہ سالوں کو بھی شدید زدو کوب کرڈالا۔ نواحی گائوں 58 ڈبلیوبی میں سجاد کی شادی چک 192 ای بی کی فوزیہ بی بی سے وٹہ سٹہ پر ہوئی تھی اور اب دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس کی فوزیہ نے اجازت نہ دی تو سجاد نے اپنی والدہ اور بھائیوں کے ساتھ ملکر جلتے چولہے میں پھینک دیا جس سے خاتون کا چہرہ اور بازو جھلس گیا جبکہ خاتون کے بھائیوں مظہر حسین اور خالد محمود نے بچانے کی کوشش کی تو سجاد، مختار، عبدالغفار اور خالد محمود نے انہیں شدید زدوکوب کیا۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شفٹ کردیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کا چہرہ بری طرح متاثر ہوا ہے اور اسکی پلاسٹک سرجری کرنی پڑے گی۔ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔
وہاڑی: دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو جلتی آگ میں پھینک دیا
Mar 31, 2015