سرائے مغل + قصور فیصل آباد + بورے والہ (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی ) سرائے مغل، قصور، فیصل آباد، بورے والا میں 7 سالہ بچی 4 خواتین اور بچے سے زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سرائے مغل میں نواحی گائوں ہنجرائے کلاں میں اوباش نوجوان جعفر نے سات سالہ بچی زویا شاہد کو بہلا پھسلا کر نزدیکی کھیتوں میں لے گیا اور زیادتی کرڈالی۔ فیصل آباد میں تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 75ج۔ب کے اکبر علی کی اہلیہ سے ملزمان لطیف وغیرہ چھ افراد نے، پیپلزکالونی کے علاقہ محلہ حسن پورہ کے صابر حسین کی اہلیہ (ع) کو ملزمان شان علی وغیرہ تین افراد نے تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ سبینہ ٹاؤن کے خورشید بی بی کی 17سالہ بیٹی(الف) کو ملزمان اشفاق وغیرہ 5۔افراد نے گھر سے اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ علاوہ ازیں تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ چک نمبر241 ر۔ب کے ذوالفقار کا کمسن بیٹا شان گلی میں کھیل کود میں مصروف تھا ملزم اللہ دتہ اسے ورغلا پھسلا کر اپنے ساتھ گھر لے گیا جہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کی۔ علاوہ ازیں بورے والا میں غریب محنت کش کی 17سالہ حافظ قرآن بیٹی کو نشہ آور دوائی سے بے ہوش کرکے نامعلوم مقام پر لیجا کر تین افراد نے ایک خاتون کی مدد سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، حالت خراب ہونے پر جنازگاہ کے قریب قبرستان میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہو گئی۔ ایم بلاک بورے والا کے محمد اقبال بھٹی کی17سالہ حافظہ بیٹی مسماۃ (ف) جو مقامی مدرسہ میں بچوں کو قرآن پاک کی درس و تدریس دیتی تھی۔ زیادتی