طرابلس (رائٹرز) مغربی لیبیا کے شہر زاویہ میں آئل ریفائنری پر راکٹ حملے میں فلپائن کا ایک شہری ہلاک اور 8افراد زخمی ہو گئے، ٹائون کونسل کے سربراہ محمد خادروی نے میڈیا کو بتایا زخمیوں میں 3فلپائنی، 5قصاص باشندے اور ایک افریقی شامل ہے، کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔