لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی،،درخواست گزار رضوان گل نے دلائل دیئے کہ ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کومیرٹ کے بجائے سیاسی بنیادوں پر چنا گیا کھلاڑیوِ ں کی مایوس کن کارکردگی سے قوم کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا لہذا عدالت شہریار خان اور نجم سیٹھی کو برطرف کرنے کے احکامات صادر کرئے،،پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے عوامی شکایات کی سماعت کے لئے ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا،،عدالت نے درخواست مسترد کرتےہوئے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
شہریار خاں اور نجم سیٹھی کی برطرفیوں کیلئے درخواستناقابل سماعت قراردےکرمسترد
Mar 31, 2015 | 17:50