لاہور (آئی این پی) پنجاب حکومت اور نجی کمپنی میں صوبے کی 13جیلوں میں جیمرز لگانے کا معاہدہ طے پا گیا، جیمرز کے ذریعے جیلوں میں دہشت گردوں کے رابطے اور موبائل فون کے استعمال کا تدارک کیا جا سکے گا۔ بدھ کو پنجاب کی 13 جیلوں میں جیمرز لگانے کا معاہدہ طے پا گیا۔ آئی جی جیل خانہ جات نے محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے باقاعدہ اجازت ملنے کے بعد ایم ڈی ایم آر ٹی سی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے۔ کمپنی کی طرف سے پنجاب کی 13 جیلوں میں دو ماہ کے اندر جیمرز لگائے جائیں گے۔
13جیلوں میں چیمبرز لگانے کیلئے پنجاب حکومت اورنجی کمپنی میں معاہدہ
Mar 31, 2016