ڈونلڈ ٹرمپ نے ایٹمی پاکستان کو بہت بڑا مسئلہ قرار دیدیا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایٹمی پاکستان کو ایک ’’بہت بڑا مسئلہ‘‘ قرار دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے آپ کو سنبھالنا چاہئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان بہت بڑا مسئلہ اور ہمارے لئے بہت اہم ہے کیونکہ اس کے پاس وہ چیز ہے جسے ’’ایٹمی طاقت‘‘ کہا جاتا ہے۔ سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدارتی امیدوار نے کہا کہ جب میں یہ سب کچھ دیکھتا ہوں اور پھر پاکستان میں ہونے والے واقعہ (لاہور دھماکہ کی طرف اشارہ) کو دیکھتا ہوں کہ وہاں مرنے والوں میں زیادہ تر عیسائی تھے۔ میرے خیال میں یہ ایک ہولناک خبر ہے۔ دریں اثنا ریپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں پیش پیش ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے علاوہ کسی دوسرے ریپبلکن امیدوار کی حمایت سے انکار کیا ہے۔دریں اثنا ٹرمپ نے کہا ہے کہ غیر قانونی اسقاط حمل کے جرم میں خواتین کو سزا دینی چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن