بیجنگ (آئی این پی) پاکستان کو یقین ہے کہ اسے اپنے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے تیار کئے گئے منصوبوںمیں ایشیا انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک (اے آئی ڈی بی) سے امداد حاصل ہو جائے گی، بیجنگ میں تعینات پاکستانی سفارتکار نے کہا کہ انہیں بینک کے اعلیٰ حکام سے اس سلسلے میں مثبت اشارے موصول ہوئے ہیں، جن سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے بینک پہلے مرحلے میں فنڈز فراہم کرے گا۔ بینک کی انتظامیہ بڑی سنجیدگی کے ساتھ منصوبوں کے پہلے مرحلے کیلئے کام کر رہی ہے اور توقع ہے کہ پاکستانی منصوبے ان میں شامل ہو جائیں گے۔ بینک کے صدر جن لی کوئن نے اپنے ایک حالیہ بیان میں پاکستان کے دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، توانائی، ٹرانسپورٹ اور بندرگاہوں کی ترقی کیلئے فنڈز فراہم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، فریقین بینک کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے سلسلے میں آپس میں رابطہ رکھے ہوئے ہیں تا کہ دونوں طرف تعاون میں اضافہ ہو سکے۔
ایشیا انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بنک پہلے مرحلے میں پاکستان کو فنڈز دے گا: سفارتکار
Mar 31, 2016