بنگلہ دیش : بس پر حملے کا الزام، خالدہ ضیاء سمیت 28 افراد کے وارنٹ گرفتاری

ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش کی عدالت نے 2015ء میں بس پر پٹرول بم حملے سے 2 افراد کی ہلاکت کے کیس میں اپوزیشن رہنما اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ عدالت میں لگائے گئے الزام میں کہا گیا حکومت مخالف جلاؤ گھیراؤ مہم کے دوران بی این پی کے دیگر 27 رہنماؤں اور کارکنوں نے اشتعال دلا کر پٹرول بم سے حملہ کر دیا۔ ادھر بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے ترجمان راہول کبیر رضوی نے اقدام کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے اسے سیاسی محرکات اور اپوزیشن رہنما کیخلاف سازش کا حصہ قرار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...