بے نظیر قتل کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیاءکا بیان قلمبند

راولپنڈی (اے پی پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی۔ بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت بدھ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے کی۔ دوران سماعت ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیاءکا بیان قلمنبد کیا گیا تاہم سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کی عدم موجودگی کے باعث استغاثہ کے گواہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈی آئی جی خالد رسول پر جرح نہ ہو سکی۔ فاضل عدالت نے کیس کی سماعت کل یکم اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیاءاور ڈی آئی جی خالد رسول کو آئندہ پیشی پر حاضر ہونے کے احکامات جاری کر دیئے۔

بے نظیر قتل کیس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...