جمشید دستی نے ”عوامی راج پارٹی“ کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (آن لائن) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے عوامی راج پارٹی کے نام سے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا عوامی راج پارٹی ملک میں کرپشن پر سزائے موت اور وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرے گی، وطن عزیز میں صدارتی نظام، صدر کا انتخاب براہ راست عوام کے ووٹوں سے کیا جائے گا۔، صدر اور کابینہ کے ارکان کے دفاتر اور رہائش گاہیں دو کمروں سے زیادہ پر مشتمل نہیں ہوں گے، صدر کے ساتھ دو ملازم ایک دفتری امور اور دوسرا محافظ ہوگا۔ صدر اور کابینہ کے ارکان کی تنخواہ ایک عام مزدور کے برابر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلدیاتی نظام و ویلج کونسلوں کا قیام عمل میں لائیں گے۔ ابتدائی جمہوریتوں کا نظام قائم کیا جائے گا تمام محکمے اس نظام کے تحت کام کریں گے۔ تعلیم مفت ہو گی۔ تمام مزدور اور ملازمین کے کام کا دورانیہ 6 گھنٹے ہو گا۔

اعلان

ای پیپر دی نیشن