میامی(سپورٹس ڈیسک)آسڑیلوی ٹینس کھلاڑی نک کرگیوس نے اے ٹی پی مقابلے کے دوران غصے کا اظہار کرتے ہوئے ٹینس کو ’’متعصب ‘‘اور’’ برباد ‘‘ قرار دے دیا۔مقابلے کے پہلے سیٹ میں تنازعہ کا آغاز تب ہوا جب امپائر سیڈرک موریر نے کرگیوس کی جانب سے گیند کو سٹینڈز میں پھینکنے کو ضابطے کی خلاف ورزی قرار دیا۔