ممبئی(سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر یوراج سنگھ زخمی ہوکر ورلڈ ٹی ٹونٹی کے مقابلوں سے باہر ہوگئے۔آئی سی سی کے مطابق ورلڈ ٹی ٹونٹی کی میزبان بھارتی ٹیم نے زخمی یوراج سنگھ کی جگہ منیش پانڈے کو سکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔یوراج سنگھ آسٹریلیا کے خلاف اہم میچ میں بیٹنگ کے دوران ٹخنے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔یوراج سنگھ نے بھارت کو 2007 کے اولین ورلڈ ٹی ٹونٹی میں چمپیئن بننے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔منیش پانڈے انڈین پریمیئرلیگ میں سنچری داغنے والے بھارت کے پہلے بلے باز ہیں تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیمی فائنل کے لیے ٹیم میں ان کی شمولیت اجانکیا راہانے کی موجودگی میں دلچسپ ہوگی۔
بھارتی آل رائونڈر یوراج سنگھ زخمی ‘ورلڈ کپ سے باہر‘منیش پانڈے سکواڈ میں شامل
Mar 31, 2016