ہٹیاں بالا (اے این این) صدر آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ ہم سب سے بڑے پاکستانی ہیں‘ نوازشریف کی عزت کرتے ہیں مگر وفاقی وزیر چھریاں ٹوکے لے کے جنگ کے لئے تیار ہیں مگر وہ یاد رکھیں یہ گلگت نہیں بلکہ کشمیر ہے ان کا انجام عبرتناک ہوگا، برادری ازم کی سیاست لعنت ہے آئندہ وہی اقتدار میں آئے گا جس کے پاس مخلوق خدا ہوگی پیپلزپارٹی کو راولاکوٹ سے ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ مجھ کو بھی لے آئی کشمیریوں کو اب اتحاد کی ضرورت ہے آئندہ انتخابات میں تیرکے نشان پر مہر لگائیں انشاءاللہ دوبارہ حکومت بنائیں گے۔ مسئلہ کشمیر نازک موڑ پر پہنچ چکا ہے اس پار کے کشمیری اور مقبوضہ وادی کے کشمیری مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں، اسی وجہ سے آج میں ایک مزدوراس ریاست کا صدر بن گیا۔ ان خیالات کا اظہار صدریاست آزاد جموں کشمیر سردار یعقوب خان نے امراساون میں الحاج سید خادم حسین شاہ کی رہائش گاہ پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صدر ریاست آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے مزید کہا کہ میں نے عوام کی خدمت کو اولین ترجیح سمجھتا ہوں۔ بھارت کو اقوام عالم کا ممبر بنانا اقوام متحدہ کے قانون کی خلاف ورزی ہے کشمےرےوں نے پہلے بندوق سے آزاد خطہ آزاد کرواےا اب ہماری حکومت نے آزاد کشمےر مےں تعلےم کا انقلاب بر پا کر دےا ہے اب ہمارے نوجوان ،قوم کے معمار آزاد کشمےر مےں ہی اعلی تعلےم حاصل کر کے قلم کے ذرےعے مقبوضہ کشمےر کو بھی آزاد کروائےں گے۔
صدر آزاد کشمیر