”سرحدوں کی بندش برداشت نہیں کرینگے“ نیپالی وزیراعظم کا بھارت کو انتباہ

Mar 31, 2016

کھٹمنڈو (نیوز ڈیسک) نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے بھارت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدوں کی بندش نیپالی قوم کے مفادات کیخلاف ہے اور وہ سرحدوں کی بندش برداشت نہیں کرینگے۔ چتون شہر میں نیپالی کنٹریکٹرز فیڈریشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکی حکومت کسی (بھارت) کی انا کی تسکین کیلئے اپنے عوام کو مشکلات جھیلتے ہوئے دیکھنا گوارہ نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم چین اور بھارت دونوں ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

نیپالی وزیراعظم

مزیدخبریں