سرگودھا (صباح نیوز) وفاقی حکومت نے ”ملالہ نیشنل ایوارڈ“ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ملک بھر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کو اس ایوارڈ سے نوازا جائے گا‘ تمام صوبائی حکومتوں سے ایوارڈز کیلئے دی گئی کیٹگری پر نام فوری طور پر طلب کر لےے گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر پہلی مرتبہ نوجوانوں کو ”ملالہ نیشنل ایوارڈ“ دینے کی ہدایت جاری کی تھی۔جس پر وفاقی حکومت کی جانب سے تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اپنے صوبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے خواہ وہ کسی بھی شعبہ سے تعلق رکھتے ہوں ان کے ناموں کو ارسال کریں۔ ملالہ ایوارڈ 12 اگست 2016ءکو اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب میں دئےے جائیں گے۔
ملالہ ایوارڈ
حکومت نے نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو ”ملالہ نیشنل ایوارڈ“ دینے کا فیصلہ کر لیا، نام طلب
Mar 31, 2016