اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) رضاکارانہ ٹیکس سکیم کی توسیع شدہ میعاد آج ختم ہو جائے گی۔ ایف بی آر قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے خزانہ کے اجلاس میں پہلے ہی سکیم کی ناکامی کا اعتراف کر چکا ہے۔ یکم اپریل سے بینکوں کی ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا 0.6 فیصد کا ریٹ موثر ہو جائے گا۔ یہ ریٹ اس وقت 0.4 فیصد ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے رضاکارانہ ٹیکس سکیم کی میعاد میں مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
رضاکارانہ ٹیکس سکیم کی توسیع شدہ میعاد آج ختم ، یکم اپریل سے ود ہولڈنگ ٹیکس کا 0.6 فیصد کا ریٹ موثر ہو جائیگا
Mar 31, 2016