صلاح الدین محسود آئی جی خیبر پی کے، ناصر درانی ممبر پنجاب پبلک سروس کمشن تعینات

Mar 31, 2017

اسلام آباد/ لاہور (خصوصی نمائندہ+ سپیشل رپورٹر) وفاقی حکومت نے صلاح الدین محسود کو آئی جی خیبرپی کے لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صلاح الدین خان محسود پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ اکیس کے آفیسر ہیں جو اس وقت کے پی کے میں کام کر رہے ہیں، انہیں بطور پی پی او کے پی کے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ناصر درانی کی ریٹائرمنٹ کے بعد اب صلاح خان محسود آئی جی کے طور پر کام کریں گے۔ دوسری طرف حکومت پنجاب نے ناصر خان درانی کو ممبر پنجاب پبلک سروس کمشن تعینات کردیا ہے۔

ناصردرانی

مزیدخبریں