اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں اور بھارتی فوج کے درمیان بڑھتی ہوئی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے بتایا کہ ادارہ حالات کو مانیٹر کررہا ہے اور دونوں حکومتوں کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے کیے ہیں۔ یاد رہے منگل کے روز بھارت مخالف مظاہروں کے دوران 3کشمیری شہید اور 28زخمی ہوگئے تھے۔
تشویش
اقوام متحدہ کا بھارتی فوج اور کشمیریوں کے درمیان بڑھتی جھڑپوں پر اظہار تشویش
Mar 31, 2017