واربرٹن (نامہ نگار) زمیندار کے پانچ پالتو کتوں نے پڑوسی خاتون کوکاٹ کر زخمی کر دیا۔ بتایا گیا ہے موضع جسلانی کے رہائشی زمیندار منظور احمد نے پانچ چھ پالتو کتے رکھے ہوئے ہیں منظور احمد کی پڑوسن ارم بی بی اپنے گھر سے باہر نکلی ہی تھی کہ کتوں نے حملہ کر دیا اور اسے کاٹ لیا۔ ارم بی بی کی چیخ و پکار پر مالک منظور احمد منظر دیکھتا رہا ۔ لوگوں نے جمع ہو کر کتوں سے ارم بی بی کی جان بچائی جسے فوری طور پر مقامی ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ واربرٹن پولیس مصروف تفتیش ہے۔