کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کے معروف سیاستدان سابق وزیراعلیٰ ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ ہم بھٹو کے وارث ہیں‘ بھٹو بینظیر اور مرتضیٰ کے خون کا بدلہ چاہیے۔ آصف زرداری نے محترمہ کے قتل کی تحقیقات بڑھنے نہیں دیں۔ زرداری 5سال صدر رہے‘ بینظیر کے قتل کی تحقیقات کیوں نہیں کرائیں؟ زرداری کی کرپشن کی وجہ سے بینظیرحکومت 2بار ہٹائی گئی۔