کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ نے مردم شماری فارم میں سکھ مذہب کا خانہ شامل نہ کئے جانے کے خلاف دائر درخواست پر کمشنر شماریات سے تجاویز طلب کرتے ہوئے مدعا علیہان کو نوٹس جاری کر دیا۔ سکھ برادری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا سکھوں کا اس زمین سے صدیوں پرانا رشتہ ہے، ایک لاکھ سے زائد سکھ ملک میں آباد ہیں لیکن مردم شماری فارم میں سکھ مذہب کا نام نہیں لکھا، اور خانہ نہیں رکھا گیا۔ سرکاری وکیل نے اس غلطی کو تسلیم کیا اور بتایا دیگر مذاہب میں اندراج کیا جا رہا ہے۔