ملک کے اندر اور پڑوس میں بھی پرامن مستقبل چاہئے: فضل الرحمن

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جے یو آئی کا اجتماع 7 تا 9 اپریل کو ہو گا۔ سعودی عرب سمیت مختلف ملکوں کے وفود اجتماع میں آئیں گے۔ ملک کے اندر امن اور پڑوس میں بھی پرامن مستقبل چاہئے۔ پرامن اور مستحکم پاکستان پڑوسی ملکوں کی ضرورت ہے۔ مستحکم پڑوسی ملک بھی پاکستان کی ضرورت ہے۔ ہمیں برصغیر کی تاریخ کی تلخ یادوں سے انکار نہیں۔ تاریخ تلخ پہلو اجاگر کرنے کے بجائے پرامن بقائے باہمی کے بنیادی اصولوں پر چلنا چاہئے۔ ہمیں دنیا کے ساتھ چلنے، خطے میں باوقار مقام بنانے کے مثبت پہلوئوں کو اجاگر کرنا چاہئے۔ قیام امن کیلئے عالمی ادارے کامیاب نہیں ہو پا رہے۔ بیرونی مداخلت کا عمل چل رہا ہے۔ ہم پرامن قوم ہیں اور پرامن بقائے باہمی کے اصول پر رہنا چاہتے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام کے قیام کے سو سال پورے ہونے پر خیبر پی کے میں عالمی اجتماع کیا جا رہا ہے۔ اسلام کسی خاص فرقے یا علاقے کیلئے نہیں۔ اسلام ہر رنگ، نسل، مذہب سے وابستہ لوگوں کیلئے دعوت ہے۔ قرآن کریم کی دعوت میں مخاطب انسانیت ہے۔ جنگوں کا دورہ گزر گیا ہے۔ ملکوں پر قبضہ کرکے کالونی بنانے کا دور گزر چکا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...