اسلام آباد +لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوزرپورٹر) یکم اپریل سے پٹرول اور ڈیزل دو، دو روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کی سمری بھجوا دی ہے۔ ذرائع اوگرا کے مطابق پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل میں 13 روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں پونے 8 روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اےل پی جی کی قےمت مےں 10روپے فی کلوکمی ہو گئی۔ قیمتوں میں کمی سے کراچی 80روپے فی کلو، 910روپے گھرےلو سلنڈر، لاہور، گوجرانوالہ، فےصل آباد، جہلم، قصور، ساہےوال، سےالکوٹ، ڈسکہ، پشاور 85روپے فی کلو،970روپے گھرےلو سلنڈر، رحےم ےار خان، صادق آباد، حےدر آباد، ، اٹک ،گجرات، مےرپور آزاد کشمےر100روپے فی کلو، 1150روپے گھرےلو سلنڈر، راولپنڈی ، اسلام آباد، اےبٹ آباد، مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، آزادکشمےر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ ےار، مےر پور خاص، عمر کوٹ، نواب شاہ، منباری، ٹھٹھہ، دادو، جام شورو، شکار پور 105روپے فی کلو1210روپے گھرےلو سلنڈر۔ گلگت بلتستان، مری، نتھےا گلی، بالاکوٹ،110روپے کلو،1270روپے گھرےلو سلنڈر ہو گیا جبکہ اےل پی جی ڈسٹری بےوٹرز اےسوسی اےشن پاکستان کے چےئرمےن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اےل پی جی کی طلب و رسد کو پورا کرنے کےلئے سردےوں مےں لوکل پےداوار کا 55فےصد ےعنی 55ہزار مےٹرک ٹن اور گرمےوں مےں 30سے 40فےصد ےعنی 30ہزار سے 35ہزار مےٹرک ٹن اےل پی جی کی اضافی ضرورت ہوتی ہے۔ اس طلب و رسد کو پورا کرنے اور گےس کی درآمد دوبارہ شروع کروانے کےلئے وزےر پٹرولےم شاہد خاقان عباسی کا خےر مقدم کرتے ہےں اوگرا کی جاری کردہ اےک رپورٹ (سٹےٹ آف رےگولمےٹڈ پٹرولےم انڈسٹری 2015-2016 )کے مطابق اےل پی جی پاکستانی توانائی مےں اےک اہم کردار کی حامل ہے کےونکہ ےہ ان علاقوں مےں توانائی مہےا کر رہی ہے جہاں قدرتی گےس تک رسائی ممکن نہیں۔
پٹرول / سفارش/اےل پی جی/سستی