پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے: سرتاج عزیز

Mar 31, 2017

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو بہتر سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی و سرحدی انتظام کے لئے اس میکنزم پر عملدرآمد کی ضرورت ہے جس پر دونوں ملکوں کا پہلے سے اتفاق ہوچکا ہے۔انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں پاک افغان مشترکہ کمیٹی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس کمیٹی میں افغان حکومت و میڈیا کے ارکان شامل ہیں۔مشیر خارجہ نے کہا کہ پرامن ، مستحکم اور خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کے لئے پاکستان کی جانب سے کوششیں جاری ر کھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے افغان تنازعے کے حل کے لئے افغانوں کی سرپرستی میں مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل کی اہمیت پر زور دیا۔

مزیدخبریں