اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی ) وفاقی وزارت داخلہ نے ویزوں سے متعلق سابق وزیرداخلہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیرداخلہ کا غیرملکیوں کو خفیہ ویزے جاری کرنے کا بیان بے بنیاد اور غلط ہے سابق وفاقی وزیرداخلہ کے پاس اگر کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔جمعرات کو ترجمان وفاقی وزارت داخلہ نے ویزوں سے متعلق سابق وفاقی وزیرداخلہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویزوں کے اجراءکا اتحادی سپورٹ فنڈ سے کوئی تعلق نہیں،تعجب ہے کہ ایک سابق وفاقی وزیرداخلہ اس حوالے سے لاعلم ہیں، انہےں یہ بھی علم نہیں کہ اتحادی سپورٹ فنڈ کچھ عرصہ پہلے ختم ہوچکا ہے،حکومت ویزوں کے اجراءمیں مکمل شفافیت پر یقین رکھتی ہے،غیرملکیوں کو بغیرتصدیق ویزوں کے اجراءکے ہرامکان کا خاتمہ کردیا ہے،حکومت ماضی میں کی جانے والی بے قاعدگیوں کو ختم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے،حکومت کی جانب سے ویزا اجراءمیں شفافیت کے اقدامات ریکارڈ پر ہیں۔
ویزوں کے اجراءکا اتحادی سپورٹ فنڈ سے کوئی تعلق نہیں، وزارت داخلہ
Mar 31, 2017