واشنگٹن (بی بی سی ڈاٹ کام) امریکہ میں دوران پرواز پائلٹ جان کی بازی ہار گیا جبکہ طیارے کی بحفاظت لینڈنگ سے تمام مسافر محفوظ رہے ہیں۔ البوکرکی ہوائی اڈے کے ترجمان کے مطابق بوئنگ 737-800 اپنی منزل سے دو میل کے فاصلے پر تھا جب کپتان کی جانب سے طبی ہنگامی حالت کے بارے میں الرٹ کیا گیا۔ طیارے کو بحفاظت لینڈ کرا لیا گیا اور اس واقعہ میں کوئی بھی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ امریکن ایئرلائن نے پائلٹ کی شناخت فرسٹ آفیسر ویلیئم مائیک گربس کے نام سے ظاہر کی۔ امریکی میڈیا نے ائیر لائن کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ پائلٹ کے خاندان کے ساتھ تعاون کیا جا رہا ہے اور اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ اس سے پہلے 2015ء میں بھی امیریکن ایئر لائن کے ایک پائلٹ کی دوران پرواز موت ہوگئی تھی۔ یہ فلائٹ فیونکس سے بوسٹن جا رہی تھی اور ساتھی پائلٹ نے یہ پرواز بہ حفاظت قریبی ہوائی اڈے کی جانب موڑ لی تھی۔
امریکہ میں دوران پرواز پائلٹ جان کی بازی ہار گیا‘ طیارے کی بحفاظت لینڈنگ‘ تمام مسافر بھی محفوظ رہے
Mar 31, 2017