راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)محکمہ اےکسائز اےنڈ ٹےکسےشن راولپنڈی نے لےاقت روڈ پر واقع پےپلز پارٹی کا سےل کےا گےا دفتر جمعرات کو ڈی سےل کردےا قبل ازےں پےپلز پارٹی سٹی نے لےاقت روڈ جائےشہادت پر زبردست احتجاج کی تےاری کر لی تھی لےکن پی پی پی کے رہنماﺅں اور محکمہ اےکسائز اےنڈ ٹےکسےشن کے افسران کے درمےان مذاکرات کامےاب ہونے پر احتجاج کی کال واپس لے لی گئی پےپلز پارٹی سٹی کے ترجمان ناصر مےر نے بتاےا کہ کل ےکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے ہمارا سٹی آفس سےل کےا گےا تھا جس کے خلاف آج احتجاج کا فےصلہ ہوا تھا تاہم جنرل سےکرٹری سٹی چوہدری افتخار احمد اور پےپلز ٹرےڈرز سےل کے جنرل سےکرٹری نوےد کنول نے محکمہ اےکسائز افسران سے ملاقات کی جس مےں پراپرٹی ٹےکس کا کوئی پےشگی نوٹس دئے بغےر پارٹی آفس سےل کرنے پر شدےد ردعمل دےا گےا کےونکہ سٹی آفس کوئی کاروباری جگہ نہےں بلکہ پارٹی کی مقامی قےادت کے روز مرہ امور انجام دےنے اور کارکنوں کی آمد ورفت اوررفاہ عامہ کے کاموں کو نمٹانے کےلئے ہے جبکہ اس کے ملکےتی کاغذات بھی ہماری پارٹی کے ہےں جو چند دنوں مےں محکمے کو رےکارڈ کے طور پر مہےا کر دئے جائےں گے مذاکرات کے دوران لےاقت روڈ پر جمع کارکنوں کو احتجاج سے روکنے کےلئے سٹی صدر بابر جدون ، ضلعی صدر چوہدری ظہےر احمد ، جنرل سےکرٹری توقےر عباسی ، پارٹی ترجمان ناصر مےر ، ضلعی ترجمان محمد شاہد سمےت ذےشان مہدی ، آصف اکبر ، ٹھےکےدار جمےل قرےشی ، راجہ بابر ، اےاز پپو ، عمران خان سمےت سےکنڑوں کارکن لےاقت باغ مےں پھےلے ہوئے تھے اچانک انہےں مذاکراتی ٹےم نے اطلاع دی کہ سٹی آفس ڈی سےل کرنے کےلئے محکمہ اےکسائز کی ٹےم آ رہی ہے ہمارے مذاکرات کامےاب ہوگئے ہےں اس لئے احتجاج کی کال بھی واپس لے لی جائے جس کے بعد ورکر لےاقت روڈ پر سٹی آفس اور اس کے اطراف سے پرامن منتشر ہوگئے ۔