کابل (نیٹ نیوز)افغان صوبے ننگرہار میں کمانڈوز کے آپریشن اور فضائی حملوں میں داعش کے 27دہشت گرد مارے گئے جبکہ 4کمانڈروں سمیت 24طالبان غنی خیل میں ہلاک ہوئے ہیں۔ صوبائی پولیس کمانڈنٹ نے کہا امریکہ نے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ مرنے والوں میں ذاکر المعروف عادل فوگیانی کے ڈسٹرکٹ چیف، گل حاجی برکت‘ عثمان اور گھراوال شامل ہیں۔ بماری میں 4طالبان کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔